65

جرمن سفیر کی اپنے وطن واپس جانے سے پہلے سائیکل پر اسلام آباد کی سیر……”پاکستان سے بہت پیار ملا “

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک آج جرمنی واپس جارہے ہیں۔‏‏جرمن سفیر برائے پاکستان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ سائیکل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ویڈیو پیغام میں جرمن

سفیر نے کہا کہ ’آج کا دن بہت خاص ہے، آج اسلام آباد میں میرا آخری دن ہے کیونکہ آج بطور جرمن سفیر پاکستان میں آج میرا سفر ختم ہورہا ہے،مجھے گزشتہ تین برسوں میں پاکستان کے لوگوں سے بہت محبت اور پیار ملا،میں پاکستان اور اس کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں یہاں سے جارہا ہوں لیکن پاکستان اور یہاں کے لوگ ہمیشہ میری یادوں میں رہیں گے‘اس شاندار ملک میں تین سال بہت تیزی سے گزر گئے‘میں ایک آخری بار اس پلیٹ فارم کے ذریعے آپ سب سے بات کرتا ہوں لیکن یقین جانیے پاکستان ہمیشہ میرے دل میں ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں