متعلقہ

جمع

اے این پی بھی ناراض ، حکومتی اتحاد سے علیٰحدگی پر غور، عیدالاضحیٰ کے بعد” بڑا فیصلہ “تیار

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) کیا آہستہ آہستہ حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ رہی ہے ، اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر یہ کیا خبریں گردش کر رہی ہیں . وفاقی دارالحکومت سے خبریں آ رہی ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیٰحدگی پر غور شروع کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت

اسلام آباد میں ایمل ولی خان کی زیرِ صدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور ان پر عمل درآمد سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیٰحدگی کی تجویز دے دی۔اس حوالے سے ایمل ولی خان نے حتمی فیصلوں کے لیے مرکزی قیادت کا اجلاس عیدالاضحیٰ کے بعد طلب کر لیا۔ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دے دیا ہے۔اے این پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کو شکایت ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہو سکا۔اے این پی قیادت کو یہ شکایت بھی ہے کہ کسی بھی حکومتی فیصلے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔