84

بھارت نے نہر مرالہ راوی لنک کا پانی روک دیا،لاہور،شیخوپورہ،نارووال،سیالکوٹ،بہاولپور اور بہاولنگر کی لاکھوں ایکٹر اراضی پر دھان کی فصل کاشت نہ ہو سکی

Spread the love

لاہور(این این آئی)بھارت نے پنجاب کی سب سے بڑی نہر مرالہ راوی لنک کا پانی روک دیا ہے اور 3 ماہ گزر جانے کے باوجود نہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے لاہور،شیخوپورہ،نارووال،سیالکوٹ،بہاولپور اور بہاولنگر کی لاکھوں ایکٹر اراضی پر دھان کی فصل کاشت نہیں ہو سکی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورذی کرتے ہوئے مذکورہ نہری پانی اپنے بجلی کے منصوبے کو فراہم کر رہا ہے جس سے 540میگا واٹ بجلی پیدا کی

جارہی ہے۔مرالہ راوی لنک میں ہر سال 14اپریل کو پانی رواں ہو جاتا تھا تاہم اب کئی ماہ کی تاخیر کے باوجود زمیندار طبقہ انتہائی پریشان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ جانے کے باعث زمیندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔مذکورہ نہر کے پانی کی اشد ضرورت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ضلع سیالکوٹ کا 1 لاکھ 48 ہزار رقبہ اس نہر کے پانی سے سیراب ہو جاتا ہے۔ بہاولپور اوربہاولنگر تک نہری پانی جو راوی اور ستلج کے ذریعے پہنچتا ہے،نہیں پہنچ سکا ہے اورکسان کئی ماہ سے چاول کی کاشت کیلئے پریشان ہیں۔ مزید تاخیر سے ہزاروں زمینداروں کا معاشی قتل ہو گا۔مذکورہ اضلاع کے زمینداروں نے حکومت سے اس معاملے پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں