متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا،پنجاب کی 400ٹیکسٹائل ملزبند، برآمدات میں1 ارب ڈالرز کمی کا خدشہ

Spread the love

لاہور (آئی این پی)پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند ہونے سے 400کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، جس سے 1 ارب ڈالر زکی ایکسپورٹ میں کمی کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد ملک میں گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو چوتھے دن بھی گیس کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث 400کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یکم جولائی سے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فراہمی معطل

کی ہے اور بجلی بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ایکسپورٹرز کو برآمدی ارڈر پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ہزاروں ڈیلی ویجرز بھی فارغ ہوگئے ہیں، کیونکہ مہنگے ڈیزل سے ٹیکسٹائل ملز چلانا ممکن نہیں،ملزآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ گیس نہ ملنے سے ٹیکسٹائل ملز بند ہیں جس سے 1 ارب ڈالر برامدات کم ہوں گی،گوہر اعجاز اپٹما نے خط کے ذریعے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل برآمدات میں ممکنہ کمی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس بندش سے1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ضائع ہوجائے گا، شہباز شریف فوری نوٹس لیں اور گیس بحال کی جائے۔