متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

رضا ربانی نے وزیر اعظم کوخط کیوں لکھ ڈالا …؟

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز) کون کہتا ہے کہ خط لکھنے کا رواج دم توڑ گیا ہے ، آج کل تو خط کچھ زیادہ ہی لکھے جا رہے ہیں….آئیے آپ کو تازہ ترین خط کے بارے میں بتاتے ہیں .قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔رضا ربانی نے

اپنے خط میں کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی لائیو کوریج کے لیے آپ کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنا خوش آئند ہے، لیکن یہ پریشان کن ہے کہ لائیو کوریج کے لیے سینیٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔ سینیٹ ایوان اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی وفاق کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔تجویز کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت سے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی بھی لائیو کوریج کی جائےکہ ایسے اقدامات سے پارلیمنٹ کے وقار اور مؤثر ہونے میں اضافہ ہو گا۔