متعلقہ

جمع

طالبان نے افغانستان کا قومی جھنڈا بھی بدل ڈالا

Spread the love

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اور اب طالبان نے افغانستان کا قومی جھنْدا بھی بدل ڈالا ، تازہ ترین اطلاعت کے مطابق افغان طالبان نے ملک بھر  کے تمام سرکاری دفاتر پر امارات اسلامیہ افغانستان کا سفید رنگ کا پرچم لہرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ افغانستان کے تین رنگوں والے پرچم کی جگہ امارات اسلامیہ افغانستان کا پرچم لہرایا جائے۔ یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ طالبان کے افغانستان میں مکمل کنٹرول کے تقریباْ 6 ماہ بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔اس سے قبل افغان طالبان نے کہا تھا کہ ٹی وی

پروگراموں کے پس منظر میں میوزک کے بجائے میوزک کے بغیر ترانے استعمال کیے جائیں اور پروگرام پیش کرنے والوں کو مغربی لباس کے بجائے افغانی لباس پہننا چاہیے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے 6 ماہ بعد اب  سابق افغان وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکا میں اہلِ خانہ کی کفالت کے لیے ٹیکسی ’’ اوبر‘‘ چلانے لگے ہیں ۔ خالد پائندہ  کہتے ہیں  کہ’’ میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ ہے نہ میں یہاں کا مقامی ہوں اور نہ ہی میں  افغانستان کا مقامی ہوں۔خاندان کی کفالت کے لیے بطور ڈرائیور کام مل جانے کا احساس خوبصورت ہے، اگر میں اگلے 2 روز میں 50 ٹرپس مکمل کرلیتا ہوں تو مجھے 95 ڈالر بونس کے طور پر دیے جائیں گے۔‘‘40 سالہ خالد پائندہ بطور افغان وزیر خارجہ  ماضی میں امریکی تعاون سے 6 بلین ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کر چکے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2020 کے آخر میں پائیندا  کی والدہ کابل کے ایک اسپتال میں عالمی وبا کورونا سے انتقال کر گئی تھیں اور اس کے بعد وہ وزیر خزانہ بنے، خالد کو اب افغانستان کا وزیر خزانہ بننے کا پچھتاوا ہے۔