spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات ،175 امیدوار، 45 لاکھ 96 ہزار 873 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پی پی 158 لاہور میں سب سے زیادہ 14

امیدوار مدمقابل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں 45 لاکھ 96 ہزار 873 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اعداد و شمار کے مطابق ضمنی الیکشن کے ان حلقوں میں 9 ہزار 528 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 20 حلقوں کے بائے الیکشن میں ای سی پی کا 23 ہزار 751 افراد پر مشتمل عملہ ڈیوٹی پر مامور ہو گا۔

spot_imgspot_img