متعلقہ

جمع

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن...

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

Spread the love

راولپنڈی ( نیٹ نیوز ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔سابق وزیرِ داخلہ کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق

94 میں کی گئی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے۔شیخ رشید کا درخواست میں مؤقف ہے کہ پوری دنیا میں 9 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں۔ مقننہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا ہے، جبکہ پائلٹ پراجیکٹس معاشی یا کمرشل معاملات میں کیے جاتے ہیں۔ آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرائے، حکومت کی الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم آرٹیکل 218، 219 اور 222 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔