ڈالر 225 روپے کا ہوگیا

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وطن عزیز میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ رک سکا، ابھی انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 3 روپے 1 پیسہ مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 225 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ملک میں گزشتہ 60 گھنٹوں میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 کی سطح ہر موجود ہے۔گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ سٹے بازی، قیاس آرائیاں اور غیر یقینی صورتِ حال ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ ہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: