متعلقہ

جمع

امریکا نے پاکستان کو انسانی سمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

Spread the love

نیو یارک ( نیٹ نیوز ) امریکا نے پاکستان کو انسانی سمگلنگ کی واچ لسٹ (ٹیئر 2 واچ لسٹ) سے باہر نکال دیا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے سالانہ ٹریفکنگ اِن پرسن کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے اپنی سالانہ ٹریفکنگ اِن پرسن رپورٹ میں پاکستان کی

درجہ بندی پر نظر ثانی کرنے کے بعد اسے ٹیئر 2 واچ لسٹ سے نکال دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم از کم معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔” جنگ نیوز ” کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے وسائل مختص کیے ہیں، حکومتی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ادارہ ملک بھر میں انسانی ٹریفکنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔