spot_img

ذات صلة

جمع

شام نے یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا

دمشق ( نیٹ نیوز ) شام نے یوکرین سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام اپنے قریبی اتحادی روس کی حمایت میں یوکرین کے ساتھ تعلقات منقطع کر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام نے یوکرین سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے

کا فیصلہ یوکرین کے شام سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے جواب میں کیا ہے۔شامی وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’شام نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ باہمی تعاون کے اصول کے مطابق اور یوکرین حکومت کے فیصلے کے جواب میں کیا ہے‘۔خیال رہے کہ یوکرین نے گزشتہ ماہ روسی حمایت یافتہ ریجنز کے خود مختاری تسلیم کرنے پر شام سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

spot_imgspot_img