متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

گاڑیوں کے شوقین رنویر سنگھ کو رکشے بہت پسند ہیں ، ممبئی کی سڑکوں پر ماسک پہن کر سیر

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) رنویر سنگھ بہت جلد اپنی نئی آنے والی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہوں گے، اس پروجیکٹ کو نامور ہدایت کار کرن جوہر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔بالی وڈ کے شوخ اداکار رنویر سنگھ جنہیں گاڑیوں کا بہت شوق ہے لیکن ایک نیا انکشاف ہوا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے

. کیا آپ جانتے ہیں کہ رنویر سنگھ کو رکشہ بہت پسند ہے۔ حال ہی میں تقریباً 2.43 کڑور روپے کی مرسڈیز بھی خریدی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ عام مسافروں کی طرح رکشے میں سفر کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انسٹا گرام پر اداکار نے سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں رکشہ میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. رنویر سنگھ کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ممبئی شہر کی سڑکوں پر نظر آنے والے رنویر سنگھ نے وائرل ویڈیو میں کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے، پونی ٹیل باندھی ہوئی ہے، چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے، جس کے باعث مداح انہیں پہچان نہیں سکے۔