متعلقہ

جمع

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی

کراچی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے مشکلات کا سال رہا

اسلام آباد(ایس ایم ایس)مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے...

سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

نئی تاریخ رقم ،بھارت میں‌ پہلی بار قبائلی خاتون نے بطورصدر عہدے کا حلف اٹھا لیا

Spread the love

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کی نئی صدر خاتون دروپدی مرمو نے اپنے عہد کا حلف اٹھا لیا ہے. 64 سالہ قبائلی سیاست دان خاتون جو اس سے قبل ٹیچر تھیں کا تعلق اڈیشہ (اڑیسہ) ریاست سے ہے اور وہ ریاستی گورنر کے طور پر کام سر انجام دے چکی ہیں، مرموبھارت کی تاریخ کی پہلی قباہلی خاتون ہیں جو ملک

کی صدر بنی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب خاتون صدر نے بھارت کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان ہونے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف میر ی کامیابی ہے بلکہ ہراس شخص کی کامیابی ہے جو بڑے عہدے تک پہنچنا چاہتا ہے. مجھے اپنی نامزدگی کے بارے میں ٹیلی ویژن سے معلوم ہوا اور اس خبر نے مجھے بہت حیرا ن کیا تھا.مرمواپوزیشن کے امیدوار تجربہ کار سیاست دان یشونت سنہا کے شکست دے کر صدر منتخب ہوئی، ہیں مرمو نے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کی جگہ صدر کا عہد سنبھالاہے۔ مرمو کو صدارتی امیدوار کے طور پر 20 ناموں میں سے حکمران جماعت بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے تفصیلی بحث اور مشاورت کے بعد چنا تھا۔