متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

10لاکھ پاکستانیوں کیلئے صرف ایک نیورولوجسٹ میسر

Spread the love

لاہور(این این آئی)دماغی و اعصابی بیماریوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی والے ملک میں 250 کے قریب نیورولوجسٹ ہیں جس کے تناسب سے پاکستان میں 10 لاکھ افراد کیلئے صرف ایک نیورولوجسٹ موجود ہے، پاکستان میں بچوں کے دماغی و اعصابی بیماریوں کے بھی صرف 12سے 15

ماہرین ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی 8 سے 10 فیصد آبادی کسی نہ کسی دماغی مرض کا شکار ہے، ترقی یافتہ ممالک میں دماغی بیماریوں کی شرح 15 فیصد اور ترقی پذیر ممالک میں یہ شرح 10 فیصدہے۔پاکستان میں یومیہ لگ بھگ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے تقریباً 400 افراد انتقال کرجاتے ہیں، اسی طرح سر درد کی بیماری مائیگرین، حافظے کی کمزوری کی بیماری، رعشہ کی بیماری اور مرگی سمیت کئی دماغی بیماریاں ہیں۔