متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

انتہا پسندوں کا ” لال سنگھ چڈھا “پر وار ….عامر خان پریشان ، 4 سال بعد فلم بائیکاٹ مہم کا شکار

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی ریلیز سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔کیا اس کی وجہ ان کی زاتی زندگی ہے یا ان کا پروفیشن ۔۔۔۔فی الحال تو انکی پریشانی کی وجہ ان کی نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا “ ہے جو ابھی چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے ، فلم پر تنازع ریلیز سے قبل ہی شروع ہو چکا تھا، تشہیری مہم کو کڑی تنقید ہی نہیں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنازع کی تمام تر تفصیلات سے آپ پہلے ہی آگاہ ہونگے کیونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور خبریں یا تنازعات چھپائے نہیں چھپ سکتے۔ گاندھی جی کے سیکولر بھارت میں ان دنوں انتہا پسندی عروج پر ہے اور یہ انتہا پسندی اب فلم نگری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔” لال سنگھ چڈھا“ کے ساتھ جو سلوک ریلیز سے قبل کیا گیا اس کی تفصیلات دہرانے کیلئے طویل وقت درکار ہو گا، تاریخی حوالہ جات کو بھی بیان کرنا ہو گا کیونکہ اس کے بغیر ہم اس فلم کی بائیکاٹ مہم کوسمجھا نہیں جا سکتا۔


عامر خان کی اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی مخالفین فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر فلم کےخلاف ٹرینڈ چلا جس میں مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ عامر خان نے بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق اڑایا ہے۔
یہاںہم آپ کو بتاتے چلیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان 4 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے اس نئے پراجیکٹ ”لال سنگھ چڈھا‘ ‘کے ساتھ بالی ووڈ نگری میں واپس آئے ہیں۔ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوئی ہے لیکن ریلیز سے پہلے ہی بھارت میں سوشل میڈیا پر”بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا“ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ۔بھارتی میڈیا نے عامر خان سے بائیکاٹ ٹوئٹر ٹرینڈ سے متعلق پوچھا تو عامر کا کہنا تھا کہ” مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے۔ مجھے اس بات کا بھی دکھ ہے کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ میں بھارت کو پسند نہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ میرے بارے میں ایسی سوچ رکھتے ہیں۔“ عامر خان نے اپیل بھی کی تھی کہ براہ کرم! میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں،میری فلم دیکھیں۔
دیگر تمام تفصیلات پھر کبھی۔۔۔۔۔ابھی صرف اتنا بتا دینا کافی ہے کہ عامر خان کی اس فلم  کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب ہونے لگی ہے۔فلم کی  پہلے دن کی آمدن  اتنی متاثر کن نہیں تھی جس کی توقع کی جا رہی تھی اور جو عامر خان کی فلموں کا خاصا ہوا کرتا ہے۔جبکہ دوسرے دن کی باکس آفس آمدن خطرناک حد تک گر گئی۔”لال سنگھ چڈھا“ 11اگست کو اکشے کمار کی فلم” رکھشا بندھن“ کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے، عامر خان کی فلم نے پہلے دن تقریباً 12 کروڑ کا بزنس کیا تھا لیکن وہ دوسرے دن 7 کروڑ 26 لاکھ روپے پر آ گیا۔” لال سنگھ چڈھا“ اُن فلموں میں سے ہے، جس کا کافی عرصے سے شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا ، اس کی ریلیز بھی کئی بار ملتوی ہوئی۔فلمی تجزیہ کاروں کی مثبت رائے کے باوجود ”لال سنگھ چڈھا“ باکس آفس پر خاطر خواہ نشان چھوڑنے میں فی الحال ناکام ہے۔
دوسرے روز لال سنگھ چڈھا کے ہندی ورژن نے پہلے دن کے مقابلے 40 فیصد کم آمدن حاصل کی، جو یقینی طور پر عامر خان کی فلم کے لیے مایوس کن ہے عامر خان کی فلم کو دیکھنے والوں میں کافی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، 2 دن میں ہندی بیلٹ میں 18 کروڑ 96 لاکھ کا بزنس ہوا ہے۔فلمی پنڈٹ ویک اینڈ، یوم آزادی، پارسی نئے سال اور مذہبی تہوار کی چھٹیوں کے پیش نظر فلم کے باکس آفس پر رفتار پکڑنے کے لیے پرامید ہیں۔ہالی ووڈ کی 1994ءکی فلم ”فاریسٹ گیمپ“ کے ری میک” لال سنگھ چڈھا“ میں عامر خان، کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا نے اہم کردار نبھائے ہیں۔۔۔۔۔
یہ تو تھی اب تک کی صورتحال ۔۔۔۔آگے آگے دیکھئے عامر خان اور ان کی فلم کیساتھ کیا ہوتا ہے ۔۔۔؟