نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا آئندہ ہفتوں میں یوکرین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کے اجناس خریدے گا، یہ اجناس عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعے غریب ممالک میں تقسیم کی جائیں گی۔عالمی غذائی پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی کا کہنا ہے کہ 26 اگست کو یوکرین سے ایک بحری جہاز 23 ہزار ٹن
اجناس کے ساتھ افریقی ملک جبوتی پہنچے گا۔اس کھیپ سے 4 افریقی ممالک کے 15 لاکھ افراد کو راشن فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے غریب ممالک کو فراہم کی جانے والی اجناس کا بڑا حصہ یوکرین سے آتا تھا لیکن فروری میں روس کے حملے کے بعد سے یہ سلسلہ منقطع ہوگیا تھا۔ڈیوڈ بیزلی نے خلیجی ممالک سے بھی امریکا کی طرح غذائی امداد کی اپیل کی ہے۔