88

آزاد کشمیر : پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید، 4 زخمی

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی منگلا چھاؤنی میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔کور کمانڈر

راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں