متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

30 گھنٹےکا آپریشن ، موغا دیشو کے ہوٹل سے شدت پسندوں کا قبضہ ختم ، 21 ہلاک، 117 زخمی

Spread the love

موغا دیشو ( نیٹ نیوز ) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل کو حملہ آور ہونے والے شدت پسندوں سے خالی کروالیا گیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ جنگ ” اورخبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو کے ہوٹل پر شدت پسندوں کا قبضہ 30 گھنٹے بعد ختم کروالیا گیا۔ خبر ایجنسی نے اسپتال حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوٹل پر حملے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری

جانب سیکیورٹی اداروں کے مطابق ہوٹل میں پھنسے 106 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ اور بم دھماکوں سے ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔ خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو کے ہوٹل پر جمعہ کی شام حملہ کیا گیا تھا، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔