کراچی ( کامرس نیوز )ملک میں روپے کی بے قدری کا سفر آج بھی برقرار رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلندی پر بند
ہوا ہے۔ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں کاروبارکی بندش پر 181 روپے 73 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا یہ بلند ترین بھاؤ ہے، جو آج 49 پیسے بڑھا ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ کا اضافہ 50 پیسے رہا، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 183 روپے ہے۔