کراچی ( کامرس نیوز ) بہت دن ہوئے تھے کہ ڈالر نے اڑان نہیں بھری تھی اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام آیا تھا. مگر اب ایک بار پھر ڈالر بے قابوہوگیا ہے اورصرف ایک دن میں 7 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے .انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں
آیاہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 218 روپے 38 پیسے کا ہوکر بند ہو گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جولائی 2022ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا جو جون 2022ء کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہے۔