52

مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،حکومت کی توجہ مقدمات پر ہے: شاہ محمود قریشی

Spread the love

ملتان ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں افراط زر کی شرح 42 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن وفاقی حکومت

نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ 244 روپے لیٹر ڈیزل خرید کر زراعت کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا کسانوں میں سکت نہیں رہی کہ وہ بجلی کے بل ادا کرسکیں۔ تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے باعث پس کر رہ گیا ہے، وفاقی حکومت کی ساری توجہ عمران خان کے خلاف مقدمات درج کرنے پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ کوئی فرد یا ادارہ قانون سے بالاتر ہے،عوام ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں