ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، عابد شیر علی اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے

Spread the love

فیصل آباد ( وی او پی نیوز ) جس کا ڈر تھا وہی بات ہو گئی …عابد شیر علی اپنی ہی جماعت کیخلاف بول پڑے اور اپنی ہی حکومت کیخلاف عوام کے ساتھ احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔فیصل آباد میں طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اگر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا

تو ہم خود عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔ آج مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے، مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں۔ عمران خان نے جو معاہدے کیے مفتاح اسماعیل ان پر عمل نہ کریں، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیے جائیں۔ 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، جس کو نواز شریف نے ختم کیا تھا، اُس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا۔آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ 200 یونٹ تو ایک موٹر چلانے والے کا آ جاتا ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: