متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

3 سال بعد سنچری ، شعیب اختر نے کوہلی اور انوشکا کو 2 نئے اہم خطابات سے نواز دیا

Spread the love

راولپنڈی ( سپورٹس نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو خطاب سے نواز دیا۔ویرات کوہلی کی 3 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری کی تعریف کرتے ہوئے شعیب اختر نے کوہلی کو ’مین آف اسٹیل‘جبکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو’آئرن

لیڈی‘ کا خطاب دے دیا۔شعیب اختر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ مجھے ایشیا کپ میں وہ ویرات کوہلی نظر نہیں آیا لیکن جب انہوں نے افغانستان کے خلاف 50 رنز مکمل کرنے کے بعد جو بیٹنگ کی تب لگا کہ ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی جبکہ مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں نومبر 2019 کے بعد پہلی سنچری سکور کی تھی۔ کوہلی نے 61 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی ۔