متعلقہ

جمع

بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ،ویکسی نیشن کے لیے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا

Spread the love

اسلام آباد ( ہیلتھ ڈیسک ) اور اب بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیئا ہے۔ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔وزارت صحت کے

مطابق 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، تاہم ویکسین والدین کی رضامندی سے ہی لگائی جائے گی۔ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، بچوں کو ویکسین سکولوں میں بھی لگائی جائے گی۔راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) احسان غنی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ڈی ایچ او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا، بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے انٹری کرائی جائے گی۔