40

کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

Spread the love

کرم ( نیوز ڈیسک ) ضلع کرم میں انتہائی افسوسناک واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے . سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں نائیک محمد رحمان، نائیک معیز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی۔پاک فوج دہشتگردی کی لعنت سے ملکی سرحدوں کے دفاع کا عزم کیے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں