کراچی ( شوبز نیوز )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں نے مداحوں کو
اداس کردیا ہے۔ ڈرامہ انڈسٹری کی اس مقبول ترین جوڑی کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں، اسی وجہ سے اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں احد رضا میر بھی شامل ہیں۔کوئی جوڑی کی شادی کی ناکامی کو لوو میرج سے جوڑ رہا ہے تو کوئی اسے بری نظر قرار دے رہا ہے۔