اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم کے نام ریکارڈ کروایا گیا خصوصی پیغام سوشل میڈیا، ریڈیو اور ٹی وی پر 11 بج کر 45 منٹ پر نشر کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نےپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ مل کر پیغام دے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں، اس کے خلاف ہیں۔
قوم کے نام جاری کیے گئے 1 منٹ 29 سیکنڈ کے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا قرآن میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا حکم ہے، اللّٰہ تعالیٰ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ اور برائی اور بدی کے خلاف کھڑے ہو۔ ملک
میں جمہوریت، قوم اور عوام کے خلاف جرم ہورہا ہے، قوم کو کہنا چاہتا ہوں 27 مارچ کو نکلیں، معاشرہ اسی طرح زندہ رہتا ہے، ملک میں ڈاکوؤں کا ٹولہ عوام کے سامنے لوٹ مار اور کرپشن کر رہا ہے ، پارلیمینٹیرین کے ضمیر کی قیمتیں لگائی جارہی ہیں۔ خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوام کے پیسے سے نمائندے خرید رہے ہیں، اس ٹولے نے بولیاں لگائیں۔وزیراعظم کی جانب سے 27 مارچ کو مانسہرہ میں ہونے والے جلسے کی عوام کو دعوت دیتے ہوئے کہا گہا ہے کہ آگے سے کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ اس طرح قوم کو نقصان پہنچائے، قوم نکلیں تاکہ کسی کی جرات نہ ہو ہارس ٹریڈنگ سے قوم اور جمہوریت کو نقصان پہنچا سکے۔