متعلقہ

جمع

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی

کراچی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے مشکلات کا سال رہا

اسلام آباد(ایس ایم ایس)مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے...

سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

پی آئی اے نےاسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ لینے والے طلبہ کیلئے 22 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے اور طالب علم اب

40 کلو کے بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جا سکیں گے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے چین کے شہروں چنگڈو اور شیان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہی ہے۔خیال رہے کہ چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیر لائنز نے یکطرفہ کرائے بڑھا دیے ہیں۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار ہیں۔طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے، ٹکٹ مہنگا ملنے کے باعث چین جانے والے طلبہ رک گئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔