متعلقہ

جمع

لاہور کی معروف سپرآٹو مارکیٹ میں 15 روز سے بجلی غائب ، دکاندار سراپا احتجاج،وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس کا مطالبہ

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز) سپر آٹو مارکیٹ چوبرجی کے دکاندار 15 روز سے مارکیٹ میں بجلی نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے،مارکیٹ کے دکانداروں نے چوبرجی چوک کو ٹریفک کے لیے روڈ بند کر دیا اور چوبرجی چوک میں ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام رہی .

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 15 دن سے مارکیٹ کا ٹرانسفارمر خراب ہے۔ واپڈا کے اہلکاروں کو مسلسل شکایات درج کروانے کے بعد بھی ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا جا رہا۔ واپڈا افسران ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ جبکہ ٹرانسفارمر کو ٹھیک کروانے پرصرف 70 ہزار روپے

کی لاگت آئے گی۔واپڈا والے نہ خود ٹرانسفارمر ٹھیک کر رہے ہیں نہ ہمیں ٹھیک کروانے دے رہے ہیں .واپڈا اہلکاروں کی ہٹ دھرمی کے باعث 15 روز سے بجلی نہ ہونے پر کاروبار بالکل بند ہو چکے ہیں اوربجلی نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔ سپر آٹو مارکیٹ کے صدر اور دیگر دکانداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ان کے مسائل کا نوٹس لیں .