Thursday, September 12, 2024
Homeرپورٹسبھارتی کرکٹ ٹیم پریشان ، جدیجا اور بھمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ...

بھارتی کرکٹ ٹیم پریشان ، جدیجا اور بھمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، وجوہات آپ بھی جانیے

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے 1 نہیں 2 بری خبریں سامنے آئی ہیں . پہلی خبر یہ تھی کہ رویندر جدیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے اوراب دوسری بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بائولر جسپریت بھمرا بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے . تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم

کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بھمرا بیک اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں، جس کے بعد اب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق فاسٹ بولر 6 ماہ تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ جسپریت بھمرا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں اپنی تکلیف سے متعلق شکایت کی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments