اسلام آباد( وی او پی نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس تقریب میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے اردو زبان میں جو اہم جملے ادا کیے ہیں انہیں ملک بھر میں قدر کی نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے ۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے
تقریب سے انگریزی میں خطاب کے دوران اردو میں جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی امداد پر روشنی ڈالی.