دیپیکا کی ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے معذرت

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) دیپیکا پڈوکون نے بالآخر ہالی ووڈ فلم میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔گو کہ دیپیکا پڈوکون انٹرنیشنل اداکارہ تو نہیں بن سکیں تاہم وہ کئی الاقوامی کمپنیوں کی برانڈ ایمبسڈر ضرور ہیں۔اس کے علاوہ وہ اس برس کے اوائل میں کینز فلم فیسٹول کی جیوری کی ممبر بھی مقرر ہوئی ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہالی ووڈ فلموں میں کام سے خود معذرت کر رکھی ہے اور اس کی وجہ دورہ امریکا کے دوران ہونے والے منفی تجربہ ہے۔ انہوں نے ہالی ووڈ کے دقیانوسی

نسلی معاملات اور مغرب میں باہر کے لوگوں کے بارے میں تصور پر گفتگو کی اور کہا کہ ان کے ذہن میں یہاں کے بارے میں جو چیز تھی وہ اس سے کافی مختلف ہے جو یہاں دیکھا۔دیپیکا نے نام لیے بغیر ایک ہالی ووڈ اداکار کا ذکر کیا جو ان سے ملا اور کہنے لگا، اچھا تو آپ انگریزی بھی بول سکتی ہیں؟ مجھے اس کا یہ رویہ بہت عجیب سا لگا۔ اس دوران بعض پاپارازی فوٹوگرافرز انہیں پریانکا چوپڑا سمجھتے رہے۔
یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ دیپکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم “ریٹرن آف زینڈر کیج ” تھی اس ایکشن تھرلر فلم میں دیپیکا نے سرینا اونگر کا کردار ادا کیا، جبکہ اس فلم میں وین ڈیزل، نینا ڈوبریوو، کرس وو اور روبی روز بھی شامل تھیں۔ جنوری 2017 میں اس فلم کی ریلیز کے بعد سے دیپیکا کسی ہالی ووڈ پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: