نیو یارک ( نیٹ نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ معروف امریکی اداکار بریڈ پٹ نے اپنی بیوی انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد کیا چھوڑا . آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں . انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد بریڈ پٹ نے اپنی شراب پینے کی عادت پر قابو پانے کی بہت کوشش کی۔بریڈ پٹ نے 2020ء میں نیشنل بورڈ آف ریویو میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے ساتھی اداکار بریڈلی کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے کہا
کہ’میں بریڈلی کی وجہ سے پرسکون ہوا اور اب میرا ہر دن پہلےسے زیادہ خوشحال ہو رہا ہے‘۔اس سے قبل بھی بریڈ پٹ نے 2017ء میں اپنی شراب نوشی کی عادت سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی تھی۔اداکار نے خود کو لگی شراب نوشی کی لت کا اعتراف کیا کہ’میرے پاس دن میں صرف 1 یا 2 پینے کی صلاحیت نہیں ہے.مجھے شراب کی لت لگی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے میری ترجیحات بھی بدل گئیں‘۔اس کے بعد بریڈ پٹ نے اپنے ایک اور انٹرویو کے دوران بتایا کہ’انجلینا جولی سے طلاق کے بعد میں2 سال سے خود کو لگی شراب کی لت پر قابو پانے کی کوشش میں ہوں.میں نےجہاں تک ہوسکتا تھا بھرپور کوشش کی اور ابھی شراب میری ترجیحات میں نہیں ہے‘۔واضح رہے کہ حال ہی میں انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر نشے کی حالت میں ان پر اور ان کے بچوں پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔