لاہور( نرمین مبشر سے ) کیا ویرات کوہلی کرکٹ چھوڑنے جا رہے ہیں ؟ کونسا بزنس کرنے جا رہے ہیں ؟ وہ بھارت میں کوئی کام کریں گے یا بھارت سے باہر جائیں گے ؟ ان تمام کے سوالات کے جوابات تو خود کوہلی ہی دے سکتے ہیں فی الحال کوہلی کے حوالے سے چند خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور وہ خود بھی کچھ معلومات شیئر کر رہے ہیں . بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے حال
ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنے نئے ریستوران کی چند جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ویرات کوہلی جلد ہی ممبئی میں واقع آنجہانی لیجنڈری بالی وڈ گلوکار کشور کمار کے بنگلے ’گوری کنج‘ کو رستوران میں تبدیل کرنے والے ہیں جس کا نام ’ون8 کمیون‘ (‘One8 Commune’) رکھا گیا ہے۔ ان دنوں ویرات کوہلی اس ریستوران کی رینوویشن میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ریستوران کے مینیو میں تمام کمیونیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر کمیونیٹی کی مقبول ڈشز کو شامل کریں گے۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی کشور کمار کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے ایک بار ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہیں کسی ایک شخص کے ساتھ کسی جزیرے پر کچھ دنوں کے لیے اکیلے چھوڑ دیا جائے تو وہ کشور کمار کا انتخاب کریں گے۔