Thursday, September 12, 2024
Homeشوبزامیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان کیا تھا ؟ وہ کہانی...

امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان کیا تھا ؟ وہ کہانی جو ابھی تک نہیں ہوئی پرانی

ممبئی ( شوبز نیوز ) امیتابھ بچن اور ریکھا کی وہ کہانی، جو پردے پر تو آئی، لیکن ان کی زبان پر کبھی نہیں…امیتابھ بچن، جیا اور ریکھا کی جوڑی فلم ’سلسلہ‘ میں نظر آئی تھی۔ یش چوپڑا نے 2012 میں شاہ رخ خان کو دیئے ایک انٹرویو میں اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے خواب میں ہی نہیں سوچا تھا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ جیا اور ریکھا ایک ساتھ کام کریں گی، وہ بھی ایسی فلم میں جو ان تینوں کی ریئل لائف اسٹوری سے بہت میل کھاتی ہو۔

 

رومانٹک فلموں کے سپرہٹ پروڈیوسر ڈائریکٹر یش چوپڑا سری نگر کے خوبصورت موسم میں امیتابھ بچن کے ساتھ بیٹھے اپنی فلم سلسلہ کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے تھے، جس میں دو ہیروئن تھیں اسمتا پاٹل اور پروین بانو۔ فلم کی شوٹنگ بس اگلے کچھ دنوں میں شروع ہونے والی تھی۔ اچانک امیتابھ بچن نے یش چوپڑا سے پوچھا کہ کیا وہ فلم کی کاسٹنگ سے خوش ہیں؟ یش چوپڑا نے پہلے تو کوئی جواب نہیں دیا، لیکن امیتابھ بچن نے زور دیا کہ ہچکچائیے نہیں، صاف صاف بتائیے۔ یش چوپڑا نے دھیرے سے ڈرتے ڈرتے کہا، ’دراصل میں آپ کے ساتھ جیا جی اور ریکھا کو لینا چاہتا تھا‘۔ امیتابھ بچن نے لمبی خاموشی کے بعد کہا کہ انہیں اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن آپ ریکھا اور جیا کو راضی کرلیجئے۔
یش چوپڑا نے 2012 میں شاہ رخ خان کو دیئے ایک انٹرویو میں اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تو جیسے منہ مانگی مراد مل گئی۔ یش چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے خواب میں ہی نہیں سوچا تھا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ جیا اور ریکھا ایک ساتھ کام کریں

گی، وہ بھی ایسی فلم میں جو ان تینوں کی ریئل لائف اسٹوری سے بہت میل کھاتی ہو! یش راج کی خوشی فطری تھی کیونکہ ان دنوں امیتابھ بچن اور ریکھ کے معاشقہ (پریم کہانی) کی بحث زوروں پر تھی۔ امیتابھ بچن ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹار تھے اور جیا بچن کے ساتھ شادی شدہ۔ ان دنوں فلم میگزین اور اخباروں میں ریکھا اور ان کی محبت کے چرچے چھائے ہوئے تھے۔ اس طرح یش چوپڑا کو ڈریم (خواب) کاسٹنگ ملی شاید اس لئے اس فلم میں گانا رکھا گیا ’دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلسے ہوئے…‘۔
لیکن کیا دونوں کو ایک دوسرے سے واقعی اتنا بے انتہا پیار تھا؟ یا پھر یہ قیاس آرائیاں فلمی دنیا کے دماغ کی پیداوار تھی۔ کبھی یہ پریم کہانی تصوراتی لگتی ہے تو کبھی محبت میں ڈوبی ہوئی حقیقت (ریئلٹی) معلوم ہوتی ہے۔ دونوں نے کبھی اس پر کھل کر

نہیں کہا، لیکن یہ زبان سے ادا نہ ہونے والی ہمیشہ کچھ کہہ جاتا ہے۔
امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان جو تھا وہ کیا تھا؟ نہ کبھی امیتابھ بچن نے بتایا اور نہ ہی کبھی ریکھا نے اعتراف کیا، لیکن مشہور اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ سمری گریوال نے اپنے پروگرام میں ریکھا سے کھل کر پوچھ لیا کہ امیتابھ بچن ان کے لئے کیا ہیں… سمی نے اپنی بات کو اور کھل کر رکھتے ہوئے پوچھا…. کیا آپ نے کبھی بھی امیتابھ بچن سے پیار کیا ہے؟ ریکھا نے فوراً جواب دیا، یقیناً، لیکن یہ تو بہت آسان سوال ہے۔ انہوں نے کہا ’مجھے اب تک ایسا کوئی مرد، خاتون یا بچہ نہیں ملا ہے، جو ان سے پیار نہ کرتا ہو۔ تو یہ

سوال صرف مجھ سے کیوں؟ کیا میں اس سے انکار کروں؟ اس کے بعد تو ریکھا ایک قدم آگے جاکر کہتی ہیں کہ دنیا بھر کا پیار لے لیجئے اور اس میں کچھ اور پیار ملا دیجئے… میرے دل میں اس شخص کے لئے ایسے احساسات ہیں، لیکن اپنی رو میں اتنا کچھ کہہ جانے کے بعد جیسے ریکھا کو محسوس ہوتا ہے کہ شاید ان کی بات کو محبت کے قابل نہ مان لیا جائے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments