اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) گزشتہ کئی روز سے آصف علی زرداری سے منسوب کیا گیا ایک ایکسرے اور جھوٹی خبریں زیرِ گردش ہیں۔جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے وہ اس کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔. پیپلز پارٹی
کی رہنما اوروفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمٰن نے ان خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے دی ہے۔شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کی ہے۔اُن کا ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے، زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔
FACT Check: Personal physician of Mr Asif Ali Zardari has denied all the social media news of Asif Zardari suffering from Cancer. pic.twitter.com/B9gzplWKs7— Ha55an ???????? (@sheikh_dot_com) October 7, 2022