اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سابق
وزیراعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لندن میں کی گئی پریس کانفرنس دراصل اداروں کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ نواز نے اس دوران تمام تر الزامات اداروں پر لگائے ہیں، بہتر ہو گا کہ اس کا جواب رجسٹرار سپریم کورٹ اور دیگر ادارے دیں۔