متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

نائیجیریامیں‌ بدترین سیلاب اور شدید بارشیں ، مرنے والوں کی تعداد 600 سے متجاوز، 20 لاکھ افراد متاثر

Spread the love

نائیجیریا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افریقہ ملکی نائیجیریا میں ایک دہائی میں آنے والے بدترین سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی۔ اس سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جبکہ سیلاب سے 2 لاکھ سے زائد گھروں کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے رواں ماہ سے قبل تباہ کن سیلاب سے خبردار کیا تھا کہ ملک کے 3 پانی کے ذخائر اوور فلو کرسکتے ہیں۔نائجیریا کی 36 میں سے 27 ریاستیں سیلاب سے متاثر ہیں جہاں امدادی کام جاری ہیں۔نائجیریا میں معمول سے زیادہ شدید بارشوں کے سبب اور پڑوسی ملک کیمرون میں لگڈو ڈیم سے پانی کے اخراج کے بعد سیلاب میں شدت آئی ہے۔