متعلقہ

جمع

سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ گرگئے

اسلام آباد ( ایس ایم ایس )سابق آرمی چیف...

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

پی سی بی کا ورلڈکپ 2023 نہ کھیلنے کے آپشن پر غور

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) ایشیاکپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستان نہ آنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ ” جنگ ” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی تھنک ٹینک کے اجلاس میں پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے فیصلے کے بعد

مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔پی سی بی کا بھارت کے فیصلے کے جواب میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا ہے۔ جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری اور جلد بازی قرار دیا جائے گا. اجلاس میں کہا گیا کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل جے شا تنہا کوئی فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں، ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ اے سی سی اگر مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اے سی سی یہ ریونیو ڈیویلپمنٹ پر خرچ کرتا ہے، اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہیے تو پی سی بی کے لیے بہتر ہے اے سی سی سے الگ ہوجائے۔