لاہور ( شوبز نیوز )شاہ زیب خان کی ہلاکت کا واقعہ 24 دسمبر 2012ء کی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس پیش آیا تھا، اس شب شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے شاہ زیب کو قتل کر دیا تھا۔شاہ زیب قتل کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جا نب سے شاہ رخ اور اِس کے ساتھی سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ دیگر2 مجرموں سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بعد ازاں 2019ء میں سندھ ہائیکورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی جانب سے دائر کی گئی بریت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اِن کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔
اب سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو دیگر ملزمان سمیت بری کر دیا ہے۔عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اداکار ہارون رشید شاہ رُخ جتوئی کی بریت پر کہتے ہیں” سامان باندھنے اور ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے، آپ میں سے جو نوجوان پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں۔
Time to pack up and leave. For those of you who are young, educated and determined please, for the sake of your children, move out if the opportunity arises. https://t.co/OE2FIBzcQv— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) October 18, 2022
فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ہیروئن “مُکھو” ماہرہ خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” سب طاقت کا کھیل ہے”۔
معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے بھی اس کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا” ایک دن تمہارا قتل ہؤا تھا شاہ زیب، آج انصاف کا خون ہو گیا”۔
ایک دن تمہارا قتل ہؤا تھا شاہ زین
آج انصاف کا خون ہو گیا— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) October 18, 2022
اداکارہ ماورہ حسین نے شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز اور شرمناک قرار دیا ہے۔