متعلقہ

جمع

اقتدار پر قابض گروہ آئین اور جمہوریت پر حملہ آور ہے،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز) پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سوشل میڈیا ذمے داران نے عمران خان سے ملاقات کی ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ اقتدار پر قابض گروہ آئین اور جمہوریت پر حملہ آور ہے، سوشل میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک کردیا۔ پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی اور معاشی بحران کی دلدل میں دھکیلا گیا ہے۔ قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردِعمل دیا، عوام کسی تحریک کے بغیر بےمثال انداز سے سڑکوں پر نکلی۔ اقتدار پر قابض گروہ

آئین اور جمہوریت پر حملہ آور ہے، امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کےلیے بدترین فسطائیت کا سہارا لیا۔ کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں، روایتی سیاسی اہداف کے لیے نہیں، قوم کی حقیقی آزادی کے لیے لانگ مارچ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں فوری انتخابات مزید پیچیدگیوں سے بچاؤ اور بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ ہیں، میڈیا میں موجود آزاد اور غیرجانبدار آوازیں دبا کر جبر کا سکوت طاری کرنے کی کوشش کی گئی۔ سوشل میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک کیا، عوام کی آواز کو پہلے سے بڑھ کر گونج دی، اُن کے سیاسی شعور میں اضافے اور پختگی کی راہ ہموار کی۔ آئین اور قانون پامال کرکے اظہار کی آزادی کو سلب کرنا سیاسی طالع آزماؤں کے لیے ممکن نہیں رہا، لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا۔