آرمی چیف سے بیلجیئم اورمتحدہ عرب امارات کے سفیروں کی ملاقاتیں،اہم امور پر گفتگو

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ امور اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیلجیئم کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔
مزید برآں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر نے بھی ملاقات کی۔آئی

ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت کے منتظر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دوستانہ تعلقات اور شراکت داری میں مزید وسعت پر اتفاق کیا گیا۔اماراتی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے تعزیت کی۔اماراتی سفیر نے سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کی امید کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی غیر معمولی مدد کو سراہا۔اماراتی سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: