اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن فیصلے کو جانبدار قرار دے دیا۔عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان پارٹی رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں، اجلاس کے پہلے دور میں پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک،
اسد عمر اور شیریں مزاری شریک ہوئیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب عوام کو سڑکوں پر لانا ہوگا، فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا۔پی ٹی آئی کے اجلاس کا دوسرا مرحلہ شام 7 بجے ہوا۔ عمران خان نے وکلا کو بھی مشاورت کیلئے بلا یا، اجلاس کا تیسرا دور رات 10 بجے شروع ہوگا۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا.