متعلقہ

جمع

سونے کی فی تولہ قیمت میں1 ہزار روپے کی کمی، خریداروں کی “چاندی “

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز ) ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی لہر پر عوام نے کچھ سکھ کا سانس لیا ہے ، شادیوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے ایسے میں سونے کی قیمتوں نے خریداروں خاص کر خواتین کو پریشان کر رکھا تھا . لیکن گذشتہ کچھ روز سے سونے

کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے .ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کیساتھ1 تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 25 ہزار 514 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 658 ڈالر فی اونس ہے۔