متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

یورپ میں 2035 تک پیٹرول اور ڈیزل انجن گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کے لیے قانونی سازی کی منظوری

Spread the love

برسلز ( نیٹ نیوز )کیا آپ جانتے ہیں کہ یورپ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی کل مقدار کا 12 فیصد گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے ہے۔ یورپی ممالک میں اب فروخت ہونے والی 12 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک کاریں ہیں، خریدار بھی اب پیٹرول اور ڈیزل

انجن کی بجائے الیکٹرک کاریں خرید رہے ہیں۔اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے 2035 تک پیٹرول اور ڈیزل انجن گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کے لیے قانونی سازی کی منظوری دے دی ہے۔پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کے مذاکرات کاروں نے یورپی کمیشن کی طرف سے پیش کردہ معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے تحت دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں 2035 تک بند ہوجائیں گی۔