Saturday, September 14, 2024
Homeشوبزشعیب ملک ہر لمحہ کس کی مسکراہٹ کے بارے میں سوچتے رہتے...

شعیب ملک ہر لمحہ کس کی مسکراہٹ کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں ؟

دبئی ( سپورٹس نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ شعیب ملک ہر لمحہ کس کی مسکراہٹ کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں ؟ یہ مسکراہٹ ہے ان کے بیٹے کی جس کی سالگرہ گذشتہ دنوں دبئی میں منائی گئی .پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے کچھ روز قبل دبئی میں اپنے

قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ منائی۔ پاکستانی آل راؤنڈر نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب سے کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں باکسر عامر خان کو بھی چھوٹے ملک کی اسپائڈر مین تھیم برتھ ڈے پارٹی شریک دیکھا جاسکتا ہے۔شعیب ملک نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’جب آپ پیدا ہوئے تو ہم پہلے سے زیادہ عاجز ہوگئے اور یہ زندگی ہمارے لیے کچھ خاص ہوگئی .ہم روزانہ ایک دوسرے سے نہیں ملتے لیکن بابا ہر لمحہ آپ کے اور آپ کی مسکراہٹ کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں‘۔اُنہوں نے اپنے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ماما اور بابا دونوں آپ سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments