متعلقہ

جمع

آسٹریلیا T20 ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

Spread the love

سڈنی ( سپورٹس نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 تیزی سے اپنے انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ آج کے میچ نے ایک اہم ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے ۔ سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔انگلینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہی اب دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ یوں اب گروپ ون سے سیمی

فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں جن میں انگلینڈ کے علاوہ دوسری ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے، پتھم نیسانکا 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔