متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

وزیراعظم نےعمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات چیف جسٹس کی سربراہی میں کروانے کا مطالبہ کردیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کروانے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ کمیشن واقعے کی تحقیقات کرے، عمران خان پر حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، لیکن افسوسناک واقعے پر الزام تراشی اور گھٹیا

پن کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان فساد اور فتنہ ختم کرنے کے لیےفل کورٹ کمیشن بنائیں۔ فل کورٹ پر مبنی کمیشن ملک اور عوام کے لیے مفید ہے، میری التماس نہ مانی گئی تو آنے والے وقت میں سوالات اٹھتے رہیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان سےدرخواست ہےکہ فل کورٹ کمیشن بنائیں، آپ جب بھی بلائیں گے میں عدالت میں پیش ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کمیشن کے لیےجلد چیف جسٹس پاکستان کوخط لکھوں گا، کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا، میں اُسے قبول کروں گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تاریخ اس دوراہے پر ہے کہ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا پڑے گا، انصاف کے ترازو میں عمران خان کو جب بھی ذرا سا جھٹکا لگا وہ اس کےمخالف ہوگئے۔مجھے پتا چلا ہے صحافی ارشد شریف کی والدہ نے میرا بنایا ہوا کمیشن تسلیم نہیں کیا ہے۔ چیف جسٹس سےدرخواست کروں گا کہ اس معاملے کو اس کمیشن کے سامنے پیش کریں۔