متعلقہ

جمع

ہر حال، ہر طرح اور ہر طریقے سے آپ سے محبت کرتی ہوں…..انوشکا کا محبت بھرا پیغام کس کیلئے ؟

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) ویرات کوہلی اوربالی وڈ سٹار انوشکا شرما کی جوڑی خبروں میں اِن رہنا خوب جانتی ہے . ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کوہلی کی سالگرہ ہو اور انوشکا اسے مِس کر دے . بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے انوکھے انداز میں ایک بار پھر اظہار محبت کیا ہے۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی 34 ویں

سالگرہ کے موقع پر لکھا ” آج آپ کی سالگرہ کے موقع پر اس پوسٹ کے لیے میں آپ کی بہترین تصاویر کا انتخاب کروں گی۔ ہر حال، ہر طرح اور ہر طریقے سے میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ویرات کوہلی کی کچھ مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کی بیٹی کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی۔اہلیہ کی پوسٹ اور اظہار محبت کا بھارتی بیٹر نے فوراً ہی جواب دینا ضروری سمجھا اور انہوں نے کچھ ہی لمحوں میں انسٹاگرام پر ہی انوشکا کو جواب دیا۔ویرات نے انوشکا کی پوسٹ پر اپنے جواب میں ہنسنے اور محبت کا ایموجی استعمال کیا۔