دبئی( سپورٹس نیوز ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی نے پاکستان کی ندا ڈار اور بھارت کے ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔پاکستان کی آل راؤنڈر
ندا ڈار کو اکتوبر کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کے نامزد ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کی جیمیمہ راڈرگس اور دیپتی شرما کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔ویرات کوہلی کو بھی اکتوبر کے مہینے کی پرفارمنس پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔مین پلیئر آف دی منتھ کے لیے زمبابوے کے سکندر رضا اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔